سکھر(صباح نیوز)پاکستانپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ نہ کرائی گئی تو انتشار پھیل جائے گا، کیا یہ ضروری ہے عدم اعتماد کی تحریک سے ایک دن پہلے ہراسمنٹ پھیلائی جائے اور ممبران کو روکنے کی کوشش کی جائے۔
سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جو بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا اسے بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے تو ہم اپنے ورکرز کو اسی جگہ پر بلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی عوام کو نکالا اب بھی نکالیں گے، دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، ہم خانہ جنگی اور جھگڑے سے بچ رہے ہیں، عمران خان خانہ جنگی کرانے کی کوشش ضرور کرے گا لیکن اس میں اتنی ہمت نہیں ہے۔