بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے ،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیراعلیٰ کا، مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن وا لے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائین گے، ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔