اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کویہ باتیں سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے ، گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے نہیں۔
ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم نہ ہونے کے مشورے دے کر خود کو ، پاگل بنارہے ہیں یا پھر دوسروں کو؟ سیاست میں گند اور غلاظت عمران خان نے ڈالا ہوا ہے، اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے ، ان شااللہ۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لئے لائی جارہی ہے۔