بلاول میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں، علیمہ خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے۔انہوں نے کہا کہ والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی، جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے، 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پر ہی بناتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔