ٹی ایل پی کے دھرنا ختم ،وزیر آباد میں معمولاتِ زندگی بحال


وزیر آباد(صباح نیوز)تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا دھرنا ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں 11 روز بعد زندگی معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

وزیر آباد میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی جبکہ دریائے چناب کے مقام پر جی ٹی روڈ کو مکمل کھول دیا گیا جس کے بعد  لاہور اور راولپنڈی کا جی ٹی روڈ سے رابطہ 11 روز بعد بحال ہوگی۔

مظاہرین گذشتہ روز دھرنا ختم کر کے واپس لاہور پہنچ گئے۔دھرنا انتظامیہ کے مطابق ابھی مظاہرین اپنے گھر نہیں جا رہے۔