حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی ایمینڈ کے نو منتخب رہنماؤں کو مبارکباد


کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اپنے تہنیتی بیان میں ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں اظہر عباس صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر، عماد یوسف نائب صدر، حافظ طارق محمود جنرل سیکرٹری، محمد عثمان، میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز، شہاب محمود فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے زاہد مظہر، فرحان ملک، راشد محمود، محمد مالک، حبیب اکرم، فواد خورشید، اویس بلوچ، مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

اور کہا کہ نو منتخب عہدیداروں نے ایسے مرحلے پر قیادت سنبھالی ہے جب صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کاری حملے ہورہے ہیں، آزادیٔ صحافت، اظہا رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں  جماعت اسلامی صحافیوں کے ساتھ ہے اور پیکا کے  کالے قانون کی مذمت کرتی ہے۔