اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ زمین میں درگور کیا جاتا تھا مگر اسلام نے اس کو وراثت میں حصہ دینے کا حق، گھر کی ملکہ ،تحفظ واحترام کا اعلیٰ مقام دیا دوسری طرف مغرب خواتین کے حقوق کے نام پر عورت کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔

صوبائی امیر نے خواتین کے عالمی دن ”یومِ حقوق نسواں” کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مادرپدر آزادی،کھلونہ اور کاروبار واشتہار کا زینت بنانے سے نہیں بلکہ حیا وحجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت واحترام کا مقام مل سکتا ہے کیونکہ حیا وحجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے مرد وعورت پرتعلیم حاصل کرنا لازمی قراد دیا ہے حضرت عائشہ  اسلامی تعلیم وفقہ میں مردوں سے زیادہ علم رکھتی تھی۔