اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیتے ہوئے روس یوکرین جنگ کے پاکستان پر اثرات پر بات چیت کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات کی جائیگی۔
جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق سرکاری اداروں کے سی ای اوز کی تقرری پر کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ پیش کی جائیگی۔ایجنڈے میں شامل وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر رکھنے کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق 2 سمریاں پیش کی جائیگی۔علاوہ ازیں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل کی گئی۔
نیلم جہلم ہائیڈروپاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کے معاملے سمیت ای سی سی، قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔