اسلام آباد (صباح نیوز) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)اوراے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر عادل خان کے سامان کی سکیننگ کی گئی تو حکام نے اسے مشکوک قراردیا۔سامان کوکھول کرچیک کیا گیا تو کٹنگ بورڈ کے اندرچھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئے۔
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل خان کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔