سکرنڈ (صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ق لیگ کے جواب کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔ سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ق لیگ نے کہہ دیا ہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، چودھری برادران نے وزیراعظم کیساتھ تائیدکااعادہ کیا۔ ہمارے تحادی ہمارے ساتھ ہیں،ق لیگ کے جواب کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نیت خراب ہے تو اپوزیشن اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرادے، اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبرز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی انتخابات چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی والے انتخابات نہیں چاہتے ، پیپلزپارٹی رینٹ اے کارکامجمع لیکرساتھ چل رہی ہے۔لانگ مارچ کے لیے شہر کیوں بند کرائے جارہے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ ہم 3سال کا حساب دیتے ہیں لیکن آپ لوگ 15سال سے بیٹھے ہیں آپ جواب نہیں دیں گے۔سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی
انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لکھی باتیں بول دیتے ہیں،اچھاہے،ایسے ہی انسان سیکھتاہے۔ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت 5فیصدہے۔وزیراعظم کیسے بنیں گے؟ ووٹوں کے فارمولے سے توبلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے۔بلاول بیٹا اسطرح نہیں ہوتا جس طرح آپ کررہے ہیں، وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ہزار ارب روپے سندھ کو دیئے اور بلاول کہتے ہیں ان کی جیب میں تحریک عدم اعتماد ہے، تحریک عدم اعتماد ہے تو اسمبلی میں پیش کریں۔