مہنگائی کم ہونے پر اپوزیشن سیخ پا، اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔