عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا


واشنگٹن(صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی ۔امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اگلے بجٹ تک بجلی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں 2011  کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔