خیرپور( صباح نیوز) پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے، آئینی وقانونی بالادستی کے بغیرہم آبرومند نہیں ہوسکتے،تحریک پاکستان کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی خدمات اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا ہم اپنے بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق اپنے ملک میں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز زندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک پاکستان کے کارکن پیر جٹا پنجم کے دسویں عرس مبارک کے موقع پر دئیے گئے پیغام میں کیا ،عرس مبارک کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ، وفاقی وزیر محمد میاں سومرو،سیاسی رہنماؤں، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے غازی شاہدرشید اور دیگر شخصیات کے دیئے گئے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے،
صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حالت جنگ میں تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے اور قرآن پاک سیرت نبوی ۖ اور اولیاء کرام کی تعلیمات کی روشنی میں نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اتحاد امت کی فضاء کو پروان چڑھاناہوگا۔
تحریک پاکستان کے کارکنان کی قیام پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں بھیج پیر جٹا کارکن تحریک پاکستان حضرت مرشد شاھین گورایا مرشدی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات کی ترویج و اشاعت کے لئے کوئی دققیہ فروگزاشت نہیں کرتے تھے آپ ساری زندگی نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے جدوجہد کرتے رہے، مرشد شاھین گورایا نے صحافت میں قدم رکھا وہ صحافت کے بلند پایا شخصیات کے ہم اثر بھی رہے جدوجہد آزادی میں بھی سرگرم رہے وہ قیام پاکستان کے بعد بھی صحافت سے وابستہ رہے اور زبان قلم سے جہاد جاری رکھا،
انہوں نے کہا کہ مرشدگورایا حق و سچ کے لئے جدوجہد کرنے والے اسلام کے مجاہد تھے اور انہوں نے سندھ میں جو سماجی ، دینی ، صحافتی اور قومی خدمات انجام دیں ہیں جو سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خانقائی نظام امن و آشتی کا پیغام ہے اور خانقائی نظام اسلامی ریاست کا تصور ہے جس کی مضبوطی کے لئے تمام مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے افکار پر عمل درآمد کرے ہی وطن عزیز کو فرقہ واریت ، اور صوبائی عصبیت سے نجات اور دہشتگردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے، آئینی وقانونی بالادستی کے بغیرہم آبرومند نہیں ہوسکتے۔مارچ کا مہینہ تاریخی ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا، قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔
مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی، ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کو ہم حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
مارچ 1940 ء کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی جس کی منظوری کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد اور خو د مختار وطن کے لیے جدوجہد شرو ع کی تھی جو آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہم قائداعظم اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنے والے تحریک پاکستان کے کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کا ماہ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اسی ماہ میں قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی، ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے اپنے پیغام میںکہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کا مقابلہ تحریک پاکستان کے جذبے سے کیا جائے گا ، نظریہ پاکستان پر عمل درآمد کرکے ہی دہشتگردی ، بد عنوانی ، انتہا پسندی اور فرقیواریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، تحریک پاکستان کے کارکنان کی قیام پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں مرشد شاھین گورایا کارکن تحریک پاکستان حضرت مرشد شاھین گورایا مرشدی نے ساری زندگی نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے جدوجہد کرتے رہے ، مرشدی شاھین گورایا حق و صداقت کا علم بلند کرکے جو کام کررہے تھے وہ صدیوں یاد رہے گا مرشد گورایا جیسی شخصیات کی بدولت آج اتحاد بین المسلمین کا درس مل رہا ہے،