مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف میں رابطہ، حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق


لاہور(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اورآئینی معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔

مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنمائوں کے درمیان حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر مشاورت کی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔