پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی،عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی، ایونٹ نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔ ا

پنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پرامن پاکستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین رہیں، تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، محب وطن پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے، میچوں میں عوام کے جوش وخروش سے پوری دنیا کو پیغام گیا کہ پاکستانی قوم پرامن قوم ہے، پی ایس ایل نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں میچوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، پاکستان آمد پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔