وزیر آباد(صباح نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مظاہرین وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر 11ویں روز بھی موجود رہے۔
دریائے چناب کے پل پر ایک ٹریک پر ٹریفک بحال ہو چکا ہے جبکہ دوسرا ٹریک ابھی تک نہیں کھولا جا سکا ۔و زیر آباد سبزی منڈی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد سبزیوں کی فراہمی میں بہتری آ گئی ۔
وزیر آباد میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہے اور معمولات زندگی ابھی تک متاثر ہیں۔