کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امداد چوک کے قریب کام کے دوران ایک مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔