مری(صباح نیوز)مری میں سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید انتقال کر گئے۔ پیر ہارون الرشید چند دن سے شدید علیل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ موہڑہ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون رشید آج دوپہر کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے پیر ہارون رشید کچھ عرصہ سے علیل تھے انہوں نے 87 سال کی عمر پائی۔ملک کے طول وعرض سے مرید زائرین کی بڑی تعداد موہڑہ شریف مری پہنچنا شروع ہو گئی ہے ان کی نماز جنازہ کل بروز سوموار بعد نماز ظہر احاطہ دربار موہڑہ شریف میں ادا کی جائے گی
وزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت وفاقی وزرا ، سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور اہمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے پیر ہارون الرشید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ان رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ پیر ہارون الرشید نے دربار عالیہ موہڑہ شریف کی تعمیر و ترقی، سلسلہ عالیہ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے دربار عالیہ میں درس و تصوف اور تفسیر کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں ۔