لانگ مارچ اپنے مقاصد پورے کرے گا،رضا ربانی


کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اپنے مقاصد پورے کرے گا، اپوزیشن کی تمام جماعتیں یکسوئی سے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیلیور نہ کرتی تو عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوتی، اپوزیشن کی تمام جماعتیں یکسوئی سے اپنا کردار ادا کررہی ہیں، امید ہے کہ اپوزیشن اپنے نمبرز پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، پارلیمان کو بے توقیر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسے قانون لارہے ہیں جس میں میڈیا کو سینسر کیا جارہا ہے،سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئے بغیر الیکشن کے قوانین میں ترمیم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق قائم جمہوری اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔