کینیڈا کورونا کی ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا


ٹورنٹو(صباح نیوز) کینیڈا کورونا کی روک تھام کے لیے ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ۔کینیڈا نے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ انسداد کورونا ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

کینیڈین ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ میڈیکاگو کی دو خوراک کی ویکسین 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے لیکن 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے اثرات اور ثمرات کے بارے میں بہت کم ڈیٹا موجود ہے۔

ہربل ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک تحقیقاتی مطالعے کے بعد کیا گیا۔ یہ مطالعہ 24 ہزار بالغوں پر مبنی تھا ۔ جس میں معلوم ہوا کہ کورونا کو روکنے میں یہ ویکسین 71 فیصد موثر ہے۔مگر یہ تفصیل کورونا کی اومیکرون شکل کے ظاہر ہونے سے پہلے سامنے آئی تھی۔

میڈیکاگو پودوں کو زندہ فیکٹریوں کے طور پر وائرس نما ذرات اگانے کے لیے استعمال کرتا ہے جو وائرس کو کوٹ کرنے والے سپائیکی پروٹین کی نقل کرتا ہے۔پودوں کے پتوں سے ذرات کو نکال کر صاف کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں تیار کردہ قوت مدافعت بڑھانے والا کیمیکل بھی انجکشن میں شامل کیا گیا تھا۔