سی پی این ای کی روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی ( صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن، ممتاز صحافی اور روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل عامر محمود و دیگر عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن، ممتاز صحافی اور روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔