سندھ میں تبدیلی کے لیے تیر کو توڑنا ہوگا،علی زیدی


جامشورو(صباح نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدراور وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کے لیے تیر کو توڑنا ہوگا تیر توٹے گا تو سندھ جوڑے گا،ابھی تو موسم گرم نہیں ہوا، مخالفین خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، ہم کل دوپہر میں گھوٹکی سے اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔

جامشورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

اس موقع پر ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جارہا ہے، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نہ روکیں۔انہوں نے کہا نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے، ہماری جماعت میں دہشت گردی نہیں ، ہم ڈرتے نہیں ہیں، دہشت گردی سیاست میں سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، تم بھٹو تو ہو نہیں، تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے۔سندھ میں تبدیلی کے لیے تیر کو توڑنا ہوگا تیر توٹے گا تو سندھ جوڑے گا۔2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گئی بلاول بھی سن لیں وہ تو اردو سمجھتے نہیں ہے انگریزی میں بتا رہا ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں قبضہ خوروں کے کڑی بلاول ہائوس سے جاملتی ہے اور وہاں بیٹھا قبضہ مافیا کا ڈان صف زرداری ہے۔ صوبای صدر نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کیلے تیر کو توڑنا ہوگا تیر توٹے گا تو سندھ جوڑے گا، لیٹروں کا ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کیلے لاہور میں جمع ہوا ہے۔ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی ایک اور نا ممکن کوشش کی جارہی ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلال کا مارچ اباڑو سے گے نہیں جاے گا سندھ میں مارچ کس کے خلاف ہے، سندھ کے لوگ گوٹکی مارچ کو کامیاب کرائے گئے ۔