آصف زرداری سے ق لیگی وفد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات


لاہور (صباح نیوز)حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وفد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، شافع حسین اور سالک حسین شامل  تھے۔آصف زرداری نے ملاقات میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے ملاقات میں ق لیگ کو ن لیگ اور جے یو آئی سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا،ق لیگ اور پی پی قیادت کی اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت بھی  کی گئی،ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور ق لیگی وفد کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔