لندن ( صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ 25فروی کو برطانیہ میں یوم حجاب منایا جائے گا،نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت اسلام اور اسلامی اقدار میں مداخلت کررہی ہے،آر ایس ایس کے غنڈوں نے ہندوستان کے معاشرے کو جنونی معاشرے میں تبدیل کردیاہے،برطانیہ میں تارکین وطن مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مشترکہ طور پر یوم حجاب منائیں گے
ان خیالا ت اظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،
راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ مودی نے ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کردیاہے ،ہندوستان کی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر سوا کروڑ انسانوں کو جبری طورپر غلام بنایا ہواہے سواکروڑ کشمیری یرغمال ہیں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ہندوستان کی جرائم ریکارڈ بیور ونے خود انکشاف ہے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرسے فوج پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے 627بچے لاپتہ کیے ہوئے ہیں جن میں 277کے قریب بچیاں ہیں اسی طرح ماوائے عدالت کشمیریوں کو شہید کیاجارہاہے جعلی مقابلوں میں مار اجارہاہے،
انھوں نے کہاکہ مذہب دنیا کے لیے یہ بڑا چیلنج ہے،انھوںنے کہاکہ اب ہندوستان کے اندر 70کروڑ انسانوںکی زندگیوں کو خطرہ ہے دلت اور مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،انھوںنے عالمی براردی ان مظالم کا نوٹس لے اور کروڑ وں انسانوں کی زندگیوں کوبچائیں۔