شہباز شریف کی بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس  لاہور میں ملاقات کی،شہباز شریف کے وفد میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے،

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کا استقبال کیا، رہنماوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

آصف علی زرداری نے شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ،واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی ۔۔