سوئس بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک


برن(صباح نیوز)سوئس بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا، کھاتوں میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ(او سی سی آر پی )کی جانب سے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا کہ ایک بڑے سوئس بینک کے 18 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جبکہ لیک شدہ اکاؤنٹس میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ رقم پڑی ہے۔

او سی سی آر پی کے مطابق جلد ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے گا جبکہ 47 دیگر میڈیا ہائوسز پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔او سی سی آرپی نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مطابق ان اکاؤنٹس میں موجود رقوم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار600 ارب روپے ہے۔