غزہ (صباح نیوز)اسرئیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا بالآخر معاہدہ ہو گیا، اسرائیل نے 15 ماہ تک جاری جنگ میں غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 15 ہزار زخمی کئے گئے۔
تباہ شدہ عمارتوں اورگھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا خدشہ ہے جبکہ ملبہ ہٹانے میں 10 سال سے زائد لگنے کا اندازہ لگایا گیا ۔جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، علاوہ ازیں حماس کے سرکردہ رہنمائوں اسماعیل ھنیہ کو تہران میں جبکہ دوسرے سربراہ یحییٰ سنوار کوغزہ میں شہید کیا گیا۔