قومی اسمبلی اجلاس ، دوسرے دن بھی اپوزیشن کا احتجاج،ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی اپوزیشن کا شدید احتجاج،ایوان سے واک آؤٹ،پوائنٹ آف آڈر پر اپوزیشن لیڈر کو بات نہ کرنے دینے پر کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا.

اپوزیشن ارکان ایوان میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو اور گولی کیوں چلائی کے پوسٹر لے آئے۔ اور ایوان میں شدید احتجاج کیا ۔رکن ایم ڈبلیو ایم حمید حسین کا پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ کیا، حمید حسین کو بات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج کیا اور اووو اووو کی آوازیں اور نعرے بازی شروع کردی اپوزیشن ارکان کی جانب سے ڈیسک بھی بجائے گئے۔

شازیہ مری نے زکو ة و عشر ترمیمی بل پیش کیا۔وزیر قانون نے کہاکہ یہ بل کمیٹی کو ریفر کیا جائے، جس پر بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، شرمیلا فاروقی نے اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ جہیز کی ممانعت بل پیش کیا جو کمیٹی کو بھیج دیا گیا شرمیلا فاروقی نے اسلام آباد تحفظ حیوانات بل بھی پیش کیا جو کو کمیٹی کو بھیج دیا گیا، سحر کامران نے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل پیش کیا جس کو کمیٹی کو بھیج دیا گیا ،

شازیہ مری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت نہ دینے پر نثار جٹ نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آٹ کردیا. کورم مکمل نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا ۔