تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں وزیر اعظم کی بار بار تبدیلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان


 بھمبر(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد  نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں وزیر اعظم کی بار بار تبدیلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے،۔عوام مسائل کا شکار ہیں مگرممبران اسمبلی  مسائل حل کرنے کی بجائے پارٹیاں بدل بدل کر اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں۔50ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے والا خطہ بجلی سے محروم اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔صرف بھمبر میں کاشت کاری کریں تو پورے آزاد خطے کے لیے کافی ہے صحت اور تعلیم  کی سہولت سے عام آدمی محروم ہیں ایک مافیہ قابض ہے جماعت اسلامی اس طاغوتی نظام اور مافیہ سے عوام کی گردنیں آزاد کرانا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھون نے جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نصراللہ خان گورائیہ ڈاکٹر عبدالرحمان ، انجینئر راجہ خالد  ڈاکٹر عطا  اللہ قاسمی تصدق  چوھدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 77 برس سے مسلط ظالمانہ نظام نے عوام سے دو وقت کا نوالہ بجی منہ سے چھین لیا ہے عوام اس ٹولے کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ باطل نظام کو بدلا جا سکے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے  کہا کہ 45لاکھ کی آبادی کی تقدیر بدل دیں گے یکساں نظام تعلیم رائج  کریں گے جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے آزاد کشمیر میں گزشتہ برس 45کروڑ کے منصوبے  مکمل کیے ہیں۔اسی طرح گلگت بلتستان میں 35کروڑ کے منصوبے کیے ہیں۔عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں بہترین نظام دیں گے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 50ہزار نوجوانون کو ہنر مند بناکر باعزت روزگار دینے کا اہتمام کریں گے بنو قابل پروگرام کے نوجوانون کے ساتھ خواتین کے لیے بھی پروگرام شروع کریں گے  انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ازادی کے لیے عملی اقدامات کریں گے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان ازادی کی تحریک کو کچل نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرص ہے جس طرح نماز فرض ہے