غزہ ،حماس سے جھڑپ میں 4اسرائیلی فوجی ہلاک ،6زخمی

غزہ (صباح نیوز)غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور6زخمی  ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق حماس کے ساتھ لڑائی میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف)نے بھی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے،

فوجیوں کی ہلاکتیں دھماکہ خیز مواد اور فائرنگ کی وجہ سے ہوئی، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی عمر 19 سے 37 سال کے درمیان ہے۔ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 سے تجاوز گئی  ۔