پاکستانی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔ پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔جنوبی ایشیاء کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ مستحکم  معیشت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کی ہیں ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کانفرنس سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے، کانفرنس چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع تلاش کرنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔