لاہور (صباح نیوز)سابق کپتان مشتاق محمد ، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل ہیں، چاروں کرکٹرز پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام د ے چکے ہیں، 10 کرکٹرز پہلے ہی ہال آف فیم میں شامل کیے جاچکے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹرز ہمارے سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے، یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہمارے کرکٹرز ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔