سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

چارسدہ(صباح نیوز)سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع مہمند کی ذیلی شاخ موسیٰ خیل سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے

۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رستم شاہ مہمند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ رستم شاہ مہمند کی خارجہ اور انتظامی امور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔