ہر ی پور (صباح نیوز ) جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا آفتاب حسین نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے پاس نوجوا نوں کی فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں،ہر شہری کو تعلیم کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے۔ متوسط طبقہ کے لیے تعلیم کا حصول مشکل تر ہو ہوتاجارہاہے۔ صوبائی حکومت طلبہ یونین الیکشن کرانے کا وعدہ پوار کرے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیمی اداروں میں خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ ہر ی پور کے تحت غازی میں گرینڈ سیر النبی ۖکوئز مقابلے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
آفتاب حسین نے کہا کہ آپۖکی سیرت طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے،قر آن کریم کے پیغام کو آپ ۖکی سیرت پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔ سیرت کوئز میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ا س موقع امیر جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ ڈویژن عبدالرزاق عباسی،معان امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبد الحسیب اور ناظم ہر ی پور مقام عبد الرحیم کاکاخیل نے بھی خطاب کیا۔