اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات میں نئے مسائل اور شرائط پیش کی ہیں حماس

 دوحہ (صباح نیوز)فلسطینی تحریک مذاحمت حماس نے  کہا ہے کہ قطر میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات قطری اور مصری ثالثی کے ذریعے سنجیدگی کے ساتھ جاری ہیں۔

حماس ترجمان نے ایک بیان  میں کہا کہ  حماس نے ذمہ داری اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم قابض صہیونی فوج نے انخلا، جنگ بندی، قیدیوں اور بے گھر ہونے والوں کی واپسی کے حوالے سے نئے مسائل اور شرائط پیش کی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی ہے.