جسٹس منصور کا فائلوں پر دستخط سے انکار، بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

اسلام آباد(صباح نیوز)جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ میں ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر موسٹ جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرتے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔