اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی ، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا
وزیراعظم کی ہدایت پر پا راچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پا را چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر پاراچنار پہنچا۔ پارا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد لے کر آیا، دوسرا ہیلی کاپٹر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پارا چنار کے لئے روانہ ہو ا اور واپسی پر پارا چنار سے مریضوں کو اسلام آباد لے کر آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پا را چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کی ساتھ کھڑے ہیں ۔