اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماں کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی ، ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہو گی۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، اس کے علاوہ ہم نے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا ، چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کریں گے۔