مانسہرہ (صباح نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا صاحبزادہ ڈاکٹر وسیم حیدر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت یونین الیکشن فوری کرائے،یونینز ہوں گی تو طلبہ میں سیاسی شعور بیدار ہو گا۔دنیا میں کوئی ایسا انقلاب نہیں جس کی پشست پر نوجوانوں کا عمل دخل نہ ہو،عر ب سپرنگ اور بنگلہ دیش میں انقلاب نوجوانوں نے لیڈ کیاتھا۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے صوبہ بھر میں کامیاب مہمات چلائی۔محدود وسائل کے باجود اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں طلبا کی خدمت کرنے میںاعلی مثال قائم کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ مانسہرہ ڈویژن کے زیراہتمام سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ڈاکٹر وسیم حیدرنے کہا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ممالک میں اعلی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لیے انھوں نے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی، آج غریب طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہو گیا ہے، گزشتہ عرصہ میں فیسوں میں بے انتہا اضافہ کیا گیا۔
طلبہ یونین پر پابندی ڈکٹیٹرضیا الحق کا فیصلہ تھا۔ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی نے یونین انتخابات کرانے کا وعدہ کرکے پورا نہیں کیا، انہیں خطرہ ہے کہ یونین بحالی سے نوجوانوں میں سیاسی شعور پیدا ہوگا جس سے خاندانوں، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں طلبہ و طالبات کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ایکسپو سے،امیر جماعت اسلامی حلقہ صوبہ ہزارہ عبدالرزاق عباسی،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مانسہرہ ڈویژن محمد زبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔