اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا۔مذاکرات کے لیے رابطے انشا اللہ ہو جائیں گے،بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں، ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے رابطے انشا اللہ ہو جائیں گے جس نے رابطہ کرنا ہے وہ رابطہ کرلیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم خان صاحب سے ہدایات لیتے ہیں، اور ان ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب باس ہیں وہ آرڈر کرتے ہیں، یہی ہماری پالیسی ہے اور یہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ بانی ہی ٹی آئی کو ڈکٹیٹ کرے