ڈھاکہ(صباح نیوز)پاکستان نے بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے اتوار کو بنگلہ دیشی مشیر صحت نورجہاں بیگم سے ملاقات کی۔ہائی کمشنر سید احمد معروف نے اتوار کو بنگلہ دیشی مشیر صحت نورجہاں بیگم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ بنگلہ دیش نے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں نمایاں ترقی کی ہے، اور پاکستان بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ملاقات کے دوران صحت کی دیکھ بھال، تجارت اور دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔