نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کی کور کمانڈر بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کی کور کمانڈر بلوچستان سے ملاقات کی ہے۔

کمانڈربلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کے طلبا اورفیکلٹی ممبران ساتھ ایک طویل سیشن کے دوران مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیشن کے دوران طلبا کو تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا،

طلبا نے کورکمانڈر سے سوالات کئے اور کور کمانڈر نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیئے۔طلبا  نے کورکمانڈر کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اوراس بات پر زوردیاکہ اس قسم کی نشستیں بار بار ہونی چاہئیں تاکہ اطلاعات کے اس دورمیں پھیلنے والی افواہوں اورغلط معلومات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔