پشاورہائیکورٹ ، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور


پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج ہیں۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر اسد قیصر کی 3 ہفتوں کے لئے راہداری ضمانت منظور کر لی اور انہیں 31 دسمبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم  دیا ہے۔