کراچی(صباح نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔کراچی میں انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 اور 3 بلین ڈالرز کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اونچائی پر جانے کے بجائے نیچے کی طرف آرہا، معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، برنس مین ملک سے باہر جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا، جب سے نیب کراچی میں جاوید اکبر ریاض آئے ہیں تو ہرطرف سے اچھی باتیں سننے کو ملیں، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ 17 سال سے آرٹس کونسل کو احمد شاہ چلا رہے ہیں، لیکن نیب ان کی طرف نہیں گئی، مطلب آرٹس کونسل اچھا چل رہا ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے لڑنے کے لئے کھڑا ہے، ہم نے کھڑا ہونا اور چلنا سکھایا آج وہی افغانستان آنکھیں دکھا رہا ہے۔