کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار


راولپنڈی(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

  مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے لیگی رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا۔ کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماوں پرتھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ درج ہے، مقد مے میں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا۔