جامعہ دارالعلوم کراچی کے بانی ناظم مولانا نور احمد کی اہلیہ کا انتقال

کراچی(صباح نیوز)مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ کی صاحبزادی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی کی بڑی بہن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے بانی ناظم مولانا نور احمد کی اہلیہ کا کراچی میں انتقال ہوگیا، انکی تدفین جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہوگی ۔

مرحومہ نے تقریباً 105 سال عمر پائی۔ مرحومہ مولانا اشرف علی تھانوی کی واحد حیات مریدہ تھیں۔ مرحومہ کے پانچ بیٹے مولانا رشید اشرف مرحوم، مولانا امین اشرف، ڈاکٹر قاسم اشرف، مولانا نعیم اشرف اور مولانا فہیم اشرف اور پانچ بیٹیاں تھیں، مرحومہ کی تین بیٹیاں اور پھر ایک بیٹا انتقال ہوا ہے۔ چار بیٹے اور دو بیٹیاں حیات ہیں۔

مرحومہ کی بیٹیاں شیخ الحدیث والتفسیر مولانا انور بدخشانی مرحوم، مولانا عزیز الرحمن سواتی، تبلیغی مرکز مکی مسجد کے امام خطیب حافظ ظفر احمد ہیں۔ مرحومہ کے نواسے مولانا عمر انور بدخشانی کے مطابق مرحومہ کی تدفین جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔