کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جائز حقوق کے حصول اورزمینوں پر قبضے ،لوگوں کو غائب کرنے ،ظلم وجبر کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے ۔سیاسی جمہوری دینی جماعتوں ،قبائلی سربراہان ، عمائدین ،علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ساتھ ملاکر ملک وقوم کے دشمنوں ،قبضہ گیروں ،لوٹ مار کرنے والوںکے خلاف ،اپنے بچوں ،وسائل کے تحفظ ومستقبل بچانے کیلئے رائے عامہ ہموار کریں گے ہم ہر صورت جائز حقوق اور جمہوری مذاہمت وجدوجہد کریں گے ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہمیں دبانے ،دھمکانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔اے پی سی کے بعد قبائلی قومی سربراہان کا مشاورت 29دسمبر کوئٹہ میں رکھی گئی ہے انشاء اللہ بلوچ پشتون قومی قیادت شریک ہوکر ظلم وجبر لوٹ مار بدامنی بدعنوانی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپناکر جدوجہدمیں وسعت وبہتری لائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات اورقبائلی سربراہان سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان جل رہا ہے ہم اپنے علاقے وعوام ووسائل کی حفاظت کے حوالے سے جدوجہد کریں گے غافل وخاموش رہنے والے تباہ ہوجائیں گے ۔بلوچستان میں قتل وغارت گری ،اغواء ،لوگوں کو غائب کرنے کا دور چل رہا ہے بچوں بڑوں کی جان ومال حتیٰ کہ سکول جانے والے بچوں تک کوئی محفوظ نہیں ۔سیکورٹی کے نام پر قبائلی سربراہان ،خواتین ،مائوں بہنوں کی بے عزتی ،سیکورٹی کے نام پر بھتہ خوری ناقابل برداشت ہے ۔سیکورٹی کے نام پر ہمیں عدم تحفظ کا شکار بنا دیا گیا ہے ۔بارڈر،ساحل ،شاہراہ اور بازاربند ہیں ۔
ہم اپنے نوجوانوں کوعملی جمہوری مذاہمتی جدوجہد کیلئے تیار کریں گے تاکہ نوجوانوں کوروزگاروتعلیم کے مواقع میسر ہو۔بدقسمتی ،حکومتی غفلت ،بے روزگاری ،کاروبار وتجارت کی بندش،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اگر ہم متحد نہ ہوئے تو بچوں ،بڑوں ،وسائل سمیت کوئی چیز محفوظ نہیں ہوگا ۔جائز حقوق کے حصول ،لاقانونیت ،بدامنی بدعنوانی کے خلاف جمہوری احتجاج اورآئندہ لائحہ عمل ،مشاورت واقدامات تجویزکرنے کیلئے بلوچستان کے قبائلی سربراہان ،عمائدین کا اہم اعلیٰ سطحی گرینڈ مشاور ت 29دسمبر کوئٹہ میں منعقدطلب کیا اس سلسلے میں قبائلی سربراہان عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے الحمداللہ سب حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں ساتھ دے رہے ہیں متحد ہوں گے تو حقوق کے حصول کا سفر آسان ہوگا بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل ،حقوق کا دفاع ،بدعنوانی ،بدامنی کا حل فوجی آپریشن ،طاقت ،پولیس گردی ووایف سی اورعسکری طاقت ، دھمکی اورمصنوعی طورپر حکمران مسلط کرنے سے نہیں حقوق ،روزگار کی فراہمی،امن کی بحالی،لاپتہ افرادکی بازیابی، کاروبار ،تجارت پر قبضہ ختم کرنے وسائل چند خاندان وافراد کے بجائے عوام پر خرچ کرنے سے ہوگا ۔مستونگ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بدامنی پھیلائی گئی ہیںجماعت اسلامی کارابطہ عوام مہم جاری عوام الناس نوجوان جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرکے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر ،بدعنوانی اورلوٹ مار کے خلاف جدوجہد میں ہماراساتھ دیں #