اسلام آباد (صاباح نیوز)پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر بھارتی مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے دفاع میں آگئے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کیساتھ کھڑا ہوں جو ان کے خلاف باتیں کی گئیں غلط ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کیساتھ بہت غلط کیا جا رہا ہے انہوں نے بھارت کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے انہیں صرف مسلمان ہونیکی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بتایا کہ ہم عالمی کھلاڑی ہیں اور کرکٹ جانتے ہیں بھارت اپنی وجہ سے ہارا ہے ?بھارتی ٹیم پر بھارت کا ہی دباؤ تھا ہم بڑی باتیں نہیں کرتی ہم میدان میں کھیل کر دکھاتے ہیں۔سابق اسپیڈاسٹار نے کہا کہ پاکستان کو ڈی مورالائز کیا گیا عالمی ٹیمیں یہاں آنے کو تیار نہیں ہمیں یہ میچ کھیلنا اور جیت کردکھانابہت ضروری تھا، مورال بوسٹر کیلئے ہمیں یہ میچ جیتنابہت ضروری تھا بھارتیوں کو جانتا ہوں باتیں بڑی کرتے ہیں اورکچھ نہیں۔
Load/Hide Comments