اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آرسی) تعینات کر دیا ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی عہدے پر تعیناتی 3 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔ جبکہ حکومت نے مصباح اللہ خان اور حماد حسین رندھاوا کو این آئی آر سی میں بطورممبر تعینات کیا ہے۔ تمام تعیناتیاں وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں، جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔