لاہو ر(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ندیر احمد جنجوعہ نے ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف امور کی انجام دہی کے لیے ذمہ داران کا تعین کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے لاہور کے مرکزی دفتری امور کے نگران مفتی گلزار احمد نعیمی، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ عارف حسین واحدی، ڈاکٹر عطا الرحمن ہوں گے جب کہ چودھری فرحان شوکت ہنجرا، زاہد علی اخونزادہ میڈیا کوآرڈینٹر ہوں گے۔